امریکہ کا بیلسٹک میزائیل شکن میزائل کا تجربہ ناکام
امریکی فوج کی جانب سے بیلسٹک میزائیل شکن میزائل کا تجربہ ناکام ہوگیا ہے۔ہوائی میں تجربے کے دوران ڈیفنس سسٹم حملہ کرنے والے میزائل کو روکنے میں ناکام رہا ، یہ میزائل تجربہ شمالی کوریا سے میزائل حملے کے خدشےکے پیش نظر کیا گیا تھا۔یہ SM3نامی میزائل جاپان کے تعاون سے مل کر بنایا جار ہا ہے، میزائل کا ہدف سینٹرل پوائیٹ ہے
امریکی فوج پر سکتہ تب طاری ہوا جب سپر پاور امریکہ کی سپر فوج میزائل کو مار گرانے کے تجربے میں ناکام ہوگئی، یہ میزائل تجربہ شمالی کوریا کے حملے کے خدشےکے پیش نظر کیا گیا،، جسے روکنے میں امریکہ ناکام رہا ،
سپر پاور امریکہ کی سپر فوج میزائل کو مار گرانے کے تجربے میں ناکام ہوگئی،، امریکی میڈیا کے مطابق ہوائی میں تجربے کے دوران جدید امریکی ڈیفنس سسٹم حملہ کرنے والے میزائل کو روکنے میں ناکام رہا ،، یہ میزائل تجربہ شمالی کوریا کے حملے کے خدشےکے پیش نظر کیا گیا تھا،، اس ناکامی کے بعد امریکی فوج پر سکتہ طاری ہو گیا ،، جسے بعد میں ایک غلطی قرار دیا گیا
یہ ایس ایم 3نامی سسٹم جاپان سےمل کر بنایا جار ہا ہے،، سسٹم کا ہدف درمیانے فاصلے پر مار کرنے والے میزائل کو نشانہ بنانا ہے،، سسٹم کو ہوائی کے ٹیسٹ سائٹ سے فائر کیا گیا تھا، مگر یہ طیارے سے داغے گئے حملہ آور ڈمی میزائل کو تباہ نہ کر سکا ۔