انڈر نائنٹین ورلڈ کپ میں پاکستان اورافغانستان کے درمیان تیسری پوزیشن کے لیے کھیلے جانے والا میچ بارش کی نظر ہوگیا
کوئنز ٹاؤن میں انڈر نائنٹین ورلڈکپ کی تیسری پوزیشن کے لیے پاکستان اور افغانستان کے درمیان میچ رات ڈھائی بجے کھیلا جانا تھا جو کہ بارش کی نظر ہو گیا ،،دونوں ٹیمیں ایونٹ کے گروپ ڈی میں یکجا ہیں تاہم پاکستان رن ریٹ میں برتری کے باعث میچ جیت کر تیسری پوزیشن کاحقدار ٹھرا ، ورلڈ کپ سیمی فائنل میں پاکستان کو روایتی حریف بھارت سے دو سو تین رنز کی بری شکست ہوئی جبکہ افغانستان کو آسٹریلیا کے ہاتھوں ہار کاسامنا کرنا پڑاتھا،، یاد رہےکہ انڈر نائنٹین ورلڈکپ کا فائنل تین فروری کو بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان شیڈول ہے