آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔
ملک بھر میں سردی کی لہر جاری ہے، شمالی علاقہ جات میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری سے سردی شدت اخیتار کر گئی، محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔ تاہم کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا، سب سے زیادہ بارش چترال میں سات ملی میٹر ریکارڈ کی گئی، جبکہ کم سے کم درھہ حرارت قلات، پاراچنار منفی پانچ، کالام، گوپس، سکردو منفی تین سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔