شارجہ میں دنیا کی سب سے بڑی سونے کی انگوٹھی ایک بار پھر نمائش کے لئے پیش کی گئی
خوبصورت زیوردیکھ کر ہرخاتون کا دل اسے پہننے کو چاہتا ہے،، لیکن شارجہ میں ایک ایسی انگوٹھی ان دنوں لوگوں کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے ،، جسے پہنا نہیں صرف دیکھا جاسکتا ہے۔شارجہ میں دنیا کی سب سے بڑی سونے کی انگوٹھی ایک بار پھر نمائش کے لئے پیش کی گئی ہے، جس کی قیمت تقریبا 11ملین درہم ہے۔اکیس قیراط اور چونسٹھ کلو گرام وزنی انگوٹھی کا نام گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں بھی شامل ہے۔