سپریم کورٹ نے وزیرمملکت برائے داخلہ طلال چودھری کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کردیا ، 6 فروری کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا
چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے طلال چودھری کی عدلیہ مخالف تقاریر کا نوٹس لے لیا ،، وزیر مملکت برائے داخلہ کو 6 فروری کو عدالت میں پیش ہونے کا حکم دے دیا گیا ہے،، طلال چوہدری نے اپنی تقریر میں عدلیہ کیخلاف جارحانہ انداز اختیار کیا اور ججز پر شدید تنقید کی جس پر عدالت عظمیٰ نے نوٹس لیا ہے،، طلال چوہدری نے جڑانوالہ کے جلسے میں کہا تھا کہ عدالت میں پی سی او کے بت بنے ہوئے ہیں، میاں نواز شریف ان کو عدالت سے نکالو، یہ انصاف نہیں کریں گے