نوازشریف کو صرف بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر نااہل کردیا گیا، نوازشریف
کراچی میں مسلم لیگ ن کے جنرل ورکرز اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نوازشریف کا کہنا تھا کہ پاکستان میں قانون کی حکمرانی اور ووٹ کا تقدس ہونا چاہیے۔ اب طریقے ڈھونڈے جا رہے ہیں کہ نواز شریف کو الیکشن سے کیسے دور رکھا جائے۔ اب سوچا جا رہا ہے کہ پانچ سال کیلیے نااہلی ہوناچاہیے یا تاحیات؟ قوم ایسے فیصلوں کو نہیں مانے گی,نوازشریف کا کہنا تھا پاکستان اور سندھ کی عوام نے انہیں موقع دیا تو وہ پاکستان اور سندھ کو بدل دیں گے۔کےپی کے میں بجلی کے کارخانے ہم لگا رہے ہیں، سڑکیں ہم بنا رہے ہیں۔ انہوں نے عمران خان کا نام لیے بغیر کہا کہ پہلے میٹرو کو جنگلابس کہا اب خودپشاورمیں بنارہے ہیں۔ کہتے تھے دوارب درخت لگائیں گے وہاں سوا دوسودرخت نظر نہیں آتے۔ ہماری بیٹی عاصمہ کی کسی نے خبر لی نہ اس کے قاتل کو پکڑا, نوازشریف کا کہنا تھا کہ کراچی کے چپے چپے میں بدامنی تھی، ہم نے اسے ختم کیا۔ ستمبر 2013 میں گورنر ہاؤس میں آکر سب سے مشاورت کے بعد کراچی میں امن کیلیے آپریشن کا فیصلہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ جیسا کراچی کو ہونا چاہیے تھا ویسا نہیں ہے۔ کراچی والے جا کر لاہور کو دیکھیں آج ہم نے لاہور کو کیا بنا دیا ہے۔ کراچی اب ایسا شہر ہوگا کہ دنیا دیکھے گی,نوازشریف کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن نے ہمیشہ جمہوریت اور عوام کی فلاح و بہبود کیلئے جہدوجہد کی اور ہمیشہ کرتی رہے گی