جاپان کے ایک رہائشی علاقے میں واقع فلاحی ادارے کی عمارت میں آگ لگنے سے11 افراد ہلاک ہو گئے
جاپان کے شہر سپورو میں ایک 3 منزلہ عمارت میں آگ لگ گئی،، جس نے دیکھتے ہی دیکھتے ایک بڑے حصے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا،، مقامی میڈیا کے مطابق آتشزدگی کے واقعے میں 11 افراد ہلاک ہوئے جب کہ 5 افراد کو ریسکیو اہلکاروں نے بچا لیا،، جاپانی میڈیا کے مطابق جس عمارت میں آگ لگی وہ فلاحی ادارے کی ملکیت ہے جو ضرورت مند افراد کو رہائش اوردیگر فلاحی کاموں میں مدد فراہم کرتا ہے،، جاپانی حکام نے عمار ت میں آگ لگنے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں،، خیال رہے کہ 2010 میں بھی سپورو میں ضعیف العمر افراد کے لیے اسی ادارے میں میں آتشزدگی کے باعث 7 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔