پاکستانیوں کیلئے سعودی ویزہ حصول سے قبل بائیو میٹرک تصدیق لازمی قرار دیدی گئی
پاکستانی شہری ویزہ حصول سے قبل بائیو میٹرک اندراج لازمی کرائیں، سعودی سفارتخانہ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق بائیومیٹرک تصدیق عمرہ، حج اور دیگر ویزہ کیٹیگریز کیلئے ہو گی، زائرین کو قریبی مرکز سے پیشگی وقت لینا ہوگا، اعلامیے کے مطابق بائیو میٹرک تصدیق کیلئے مقرر کردہ کمپنی، حج و عمرہ ٹور آپریٹرز سے رجوع کیا جائے،بائیومیٹرک تصدیق کیلئے نجی و مقرر کردہ کمپنیوں کو ہدایات جاری کر دیں، سعودی عرب کیلئے ویزا پراسیسنگ کو مزید آسان بنا دیا، سعودی مشن نے نومبر اور دسمبر میں بائیومیٹرک تصدیق ملتوی کر دی تھی