،پہلا ون ڈے میچ بھارت نے چھ وکٹوں سے اپنے نام کیا تھا
جنوبی افریقہ کے شہر سینٹورین میں آج بھار ت اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں دوسرا ون ڈے میچ کھیلے گی ،،،پہلے ون ڈے میچ میں جنوبی افریقہ نے پہلے بیٹںگ کرتے ہوئے مقررہ پچاس اوورز میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر دو سو انہتر رنز بنائے تھے ،،فاف ڈو پیلیسز کی 120 رنز کی شاندار اننگز بھی ٹیم کو فتح نا دلوا سکی تھی ،،جواب میں بھارت نے تنتالیس اعشاریہ تین اوورز میں چار وکٹوں کے نقصان پر مقررہ ہدف حاصل کر لیا ،،کپتان ویرات کوہلی نے گراؤنڈ کے چاروں اطراف بہترین سٹوکس کھیل کر ایک سو بارہ رنز جوڑکر ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا ،،چھ میچوں کی سیریز میں بھارت کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے