سیالکوٹ میں ڈور پھرنے کے باعث بیس سالہ نوجوان کی ہلاکت کا نوٹس لے لیا۔
وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف نے سیالکوٹ میں ڈورپھرنے سےبیس سالہ نوجوان کے جان بحق ہونے کے واقعے پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلی کے حکم پرڈی ایس پی سٹی اور ایس ایچ او تھانہ نیکا پورہ کو معطل کردیا گیا۔ وزیر اعلی نے ہدایت کی کہ فرائض میں غفلت برتنے پردونوں کے خلاف محکمانہ کارروائی بھی کی جائے۔ پتنگ بازی پر پابندی کے قانون پر سختی سے عملدرآ مد کرایا جائے۔ خلاف ورزی پر قانون کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے۔ وزیراعلی پنجاب کا کہنا تھا کہ پتنگ بازی کی شکایت پر متعلقہ پولیس افسران کیخلاف کارروائی ہوگی۔