ملک میں بجلی اور گیس کا بحران ختم ہوگیا, پاکستان کی ڈوبتی معیشت بحال ہوئی, وزیراعظم شاہد خاقان عباسی
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے چترال میں گولن گول منصوبے کے افتتاح کردیا۔ اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ گولن گول منصوبے کے افتتاح پر خوشی ہوئی۔ منصوبے سے حاصل ہونیوالی بجلی پر چترال کے عوام کاحق ہے۔ یہ منصوبہ چترال کے عوام کا دیرینہ مطالبہ تھا۔ گولن گول منصوبے کے بعد چترال میں کبھی لوڈ شیڈنگ نہیں ہوگی۔ انکا کہنا تھا کہ منصوبہ اتنی بجلی پیدا کریگا کہ چترال کی بجلی کی ضرورت پوری ہوجائے گی,آج ملک میں بجلی اور گیس کا بحران ختم ہوچکا ہے۔ چترال سی پیک منصوبے میں شامل ہونے جارہا ہے۔ اربوں روپے کی لاگت سے سڑکیں بنائی جارہی ہیں۔ ماضی میں حکومتی وسائل چترال تک نہیں پہنچے۔ چترال میں گیس کا مسئلہ بھی حل کیا جائے گا۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ جہاں بھی مشکلات اور کمی ہوگی اس کو پورا کیا جائیگا, پاکستان کو ایک درست سمت پر ڈال دیا گیا ہے, آئندہ الیکشن میں آپ نے اچھے لوگوں کو چننا ہے۔ اگر آپ نے درست فیصلہ کیا توترقی کا سفر چلتا رہے گا