امریکی ریاست جنوبی کیرولینا میں مسافراورمال بردارٹرین میں تصادم کے نتیجے میں دو افراد ہلاک جبکہ 70ے زائد زخمی ہوگئے
امریکا کی ریاست جنوبی کرولینا میں مسافرٹرین مال بردارٹرین سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں دو افراد ہلاک ہوگئے۔ٹرین حادثے میں درجنوں افراد زخمی بھی ہوئے۔پولیس کے مطابق نیویارک سے میامی جانے والی مسافرٹرین میں ایک سوسینتالیس افراد سوارتھے ۔ٹرین حادثے کے بعد پولیس اورامدادی ٹیموں نے موقع پرپہنچ کرزخمی مسافروں کوہسپتال منتقل کیا۔ٹرینوں کی آمدورفت یقینی بنانے کے لیے ٹریک کی بحالی کا کام بھی جاری ہے۔امریکی حکام کا کہنا ہے کہ ٹرین حادثے کی تحقیقات کا آغازکردیا گیا ہے