ماسکو میں شدید برف باری ، ایک شخص ہلاک، متعدد زخمی
ماسکو میں شدید برف باری کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ، برف باری کی وجہ سے نظام زندگی معطل ہو کر رہ گیا ہے ۔اسے ماسکو کی تاریخ کی سب سے شدید برف باری کہا جارہا ہے ۔ پچھلے 24گھنٹے کے دوران تقریبا ڈیڑھ فٹ برف باری ہوئی جو اوسطا ماہانہ ہونے والی برف باری کا نصف ہے ۔شدید برفباری سے سیکڑوں درخت گر گئے ، درجنوں پروازیں منسوخ کردی گئیں اور ڈیڑھ سو پروازیں تاخیر کا شکار ہوئیں ، درخت گرنے اور بجلی کے تاروں سے ٹکرانے کے باعث متعدد حادثات ہوئے جن میں ایک شخص ہلاک اور متعدد افراد زخمی ہوگئے۔ دوسری جانب چین میں شدید سرد موسم نے آبشاربھی جمادی، بیجی شہر میں برف سے بنی آبشار سیاحوں کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے۔