جنوبی آسٹریلیا میں 50 ہزار گھروں کو شمسی توانائی سے بجلی فراہمی کے منصوبے کا آغاز
آسٹریلیا کی حکومت نے امریکی کمپنی ٹیسلا کی معاونت سے جنوبی آسٹریلیا میں 50 ہزار گھروں کو شمسی توانائی سے بجلی کی فراہمی کے منصوبے پر کام کا آغاز کردیا۔سرکاری ذرائع کے مطابق 2016 ءمیں بجلی کی بدترین بندش کے بعد حکومت بجلی کی پیداوار کے لیے متبادل توانائی کے منصوبوں کی تعمیر پر عمل پیرا ہے ۔اس سے قبل بھی 30 ہزار گھروں کو شمسی توانائی کے ذریعے بجلی کی فراہمی کا ایک منصوبہ مکمل کیا جاچکا ہے۔انھوں نے کہا کہ نئے منصوبے کے تحت ابتدائی طور پر 1100 گھروں کو فی گھر 5 کلوواٹ کے حساب سے بجلی فراہم کی جائے گی، دوسرے مرحلے میں مزید 24000 گھروں کو شمسی توانائی سے تیار کردہ بجلی فراہم کی جائے گی۔اس منصوبے میں شمسی توانائی کے پینلز کے لیے بیٹریا امریکی کمپنی ٹیسلا کی استعمال کی جائیں گی۔