لائن آف کںٹرول پر جنگ بندی کی تازہ خلاف ورزیوں اور بلااشتعال فائرنگ سے شہادت پر پاکستان نے ڈپٹی ہائی کمشنر کو پھر طلب کرلیا
ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹر محمد فیصل کے مطابق چار فروری کو ایل او سی کے نیزہ پیر،،نکیال اور کریلا سیکٹرز پر بھارتی فورسز نے بلااشتعال فائرنگ کی،، جس سے دو مقامی شہری شہید اور سات زخمی ہوئے ،،معاملے پر سخت احتجاج کرتے ہوئے دفترخارجہ نے بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ کو طلب کیا،،اور احتجاجی مراسلہ تھمایا،،
دفترخارجہ نے بھارتی ہائی کمشنر پر دو ہزار تین کی جنگ بندی معاہدے کا احترام یقینی بنانے،،اور ایل اوسی اور ورکنگ باؤنڈری پر شہری اور دیہی آبادی کو نشانہ بنانے سے باز رہنے کے لیے دباؤ ڈالا،،ترجمان کے مطابق ایل او سی اور ورکنگ باؤنڈری پر بھارتی فورسز کی خلاف ورزیوں میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے، رواں برس اب تک ایل او سی اور ورکنگ باونڈری کی ایک سو نوے خلاف ورزیاں کی گئیں،،بھارتی اشتعال انگیزیوں کے نتیجے میں اب تک تیرہ نہتے شہری شہید جب کہ پینسٹھ زخمی ہوچکے ہیں