مراکش کے قریب تارکین وطن کی کشتی ڈوب گئی، 16 افراد ہلاک
مراکش کی سرحد کے قریب ہسپانوی علاقے میلیلا کے ساحل کے نزدیک تارکین وطن کی ایک کشتی ڈوبنے کے نتیجے میں 16 افراد ہلاک ہو گئے۔ مراکشی ذرائع ابلاغ کے مطابق سپین جانے والے تارکین وطن کی کشتی مراکش کی سرحد کے قریب ہسپانوی علاقے میلیلا کے ساحلی علاقے میں ڈوب گئی جس کے نتیجہ میں 16 افراد ہلاک ہو گئے۔ حکام کے مطابق تارکین وطن کا تعلق افریقہ سے تھا اورکشتی پر 47 افراد سوار تھے دیگر کی تلاش جاری ہے۔