ایم کیو ایم اپنی نااہلی و کوتاہی کا بوجھ پیپلزپارٹی پر ڈال رہی ہے,وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ
خیرپور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ ایم کیو ایم اپنی نااہلی کا بوجھ پیپلزپارٹی پر نہ ڈالے ،، ایم کیو ایم قیادت کو اپنے ارکان پر اعتماد نہیں ،، پیپلزپارٹی پر سینیٹ الیکشن میں ہارس ٹریڈنگ کے الزامات غلط ہیں ،، مراد علی شاہ نے کہا کہ ،، راؤ انوار کو سندہ حکومت کی آشیرباد حاصل نہیں ہے ،، راؤ انوار کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں،، وہ مجرم ہے اور ضرور پکڑا جائے گا،، انہوں نے کہا کہ ،، چینی شہری کے قتل میں ملک دشمن قوتیں ملوث ہیں جو سی پیک کو ناکام بنانا چاہتی ہیں،، وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ،، دوسرے صوبوں میں بھی واقعات ہوتے ہیں لیکن واویلا سندھ میں ہوتا ہے ،، سندھ میں امن وامان کی صورتحال دوسرے صوبوں سے بہتر ہے