مردان میں اسماء سے لیا گیا ڈی این اے مشتبہ شخص سے میچ کر گیا
اسمازیادتی کیس، فرانزک لیب میں ایک ڈی این اے مقتول بچی کیساتھ میچ کرگیا،،، ترجمان پنجاب حکومت ملک احمد خان نے تصدیق کردی، کہا کہ خیبرپختونخوا حکومت نے145افراد کے ڈی این اےبھیجے، جن میں سے ایک شخص کا ڈی این اے اسمال سے لئے گئے سمپل سے میچ کر گیا، تمام تفصیلات خیبرپختونخوا حکومت سےشیئرکی جارہی ہیں،،، دوسری طرف ذرائع کے مطابق سی پی او پشاور کا کہنا ہے کہ انہیں ابھی تک اسماء قتل کی ڈی این رپورٹ موصول نہیں ہوئی،مردان کے گاؤں گوجر گڑھی کے علاقے جندر پار کی 4 سالہ بچی اسماء کی لاش 15 جنوری کو گھر کے قریب کھیتوں سے برآمد ہوئی تھی، جس کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں تصدیق ہوئی تھی کہ بچی کو زیادتی کے بعد قتل کیا گیا۔ بچی کے قتل کے بعد خیبرپختونخوا حکومت نے 145 افراد کے ڈی این اے کے نمونے پنجاب فرانزک سائنس لیبارٹری بھیجے تھے۔ چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار نے بھی بچی کے قتل کا ازخود نوٹس لے رکھا ہے