اقوام متحدہ کشمیر سے متعلق اپنی قرارد ادوں پر عمل کرائے، ملیحہ لودھی
اقوام متحدہ میں سلامتی کونسل سےمتعلق مباحثے سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے ایک بار پھر دنیا کے سامنے مسئلہ کشمیرکواٹھایا ،، ملیحہ لودھی نے کہا کہ اقوام متحدہ کشمیر سے متعلق اپنی قرارد ادوں پر عمل کرائے،، اپنی قراردادوں پر عمل نہ کرانے سے سلامتی کونسل کی ساکھ متاثرہو رہی ہے، ملیحہ لودھی نے کہا کہ عالمی امن و سلامتی کو قائم رکھنا تمام رکن ممالک کی ذمےداری ہے،، یہ اقوام متحدہ کی ذمہداری ہے کہ وہ کیسے بھارت پر دباؤ ڈال کر کشمیر کی قراردادوں پر عمل درآمد کراتا ہے