ہالینڈ کے ساتھ باہمی تعلقات پر نظر ثانی کے لیے تیار ہیں۔ ترکی
ترکی کے حکام نے کہا ہے کہ وہ ہالینڈ کے ساتھ باہمی تعلقات پر نظر ثانی کے لیے تیار ہے۔ ترکی کے نشریارتی ادارے کے مطابق ترک دفتر ِ خارجہ کے ترجمان حامی آکسوئے نے ہالینڈ کی جانب سے انقرہ میں متعین لیکن ایک سال سے ڈیوٹی پر موجود نہ ہونے والے اپنے سفیر کو سرکاری طور پر واپس طلب کرنے کے اعلان کے بعد اپنے جائزے پیش کیے۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں ہالینڈ کی جانب سے باہمی تعلقات کو معمول پر لانے کے لیے ٹھوس اقدامات کے کئے جارہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ مارچ 2017 ءمیں پیش آنے والے بحران کے بعد ترکی ہالینڈ تعلقات کو معمول پر لانے کے لیے ترکی کی توقعات سے متعلقہ فریق آگاہ ہے۔انہوں نے بتایا کہ مذکورہ واقعات کے بعد سے ابتک ترکی سے باہر ہونے والے انقرہ میں ولندیزی سفیر کی واپسی میں ترکی کی خواہش شامل نہیں تھی۔