بھارت کو کسی بھی مہم جوئی کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا,قومی مفاد مقدم رہے گا, آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی سربراہی میں جی ایچ کیو راولپنڈی میں کور کمانڈر کانفرنس ہوئی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق کور کمانڈر کانفرنس میں نئی امریکی پالیسی پر بھی غور کیا گیا,کور کمانڈر کانفرنس میں کہا گیا کہ بھارت کی جانب سے سیز فائر کی خلاف ورزی امن کے لئے خطرہ ہے۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ بھارت کو کسی بھی مہم جوئی کا منہ توڑ جواب دیا جائےگا۔قومی مفاد مقدم رہے گا,کانفرنس میں آپریشن رد الفسادکا بھی جائزہ لیا گیا۔آرمی چیف کا کہنا ہے کہ پاکستان اور خطے کے استحکام کو برقرار رکھنے کےلئےطویل عرصہ تک دہشتگردی کےخلاف جدوجہد کی کوششوں کو فروغ دیناہوگا