شامی فوج کی دمشق کے مشرقی علاقے غوطہ میں فضائی کارروائی کے نتیجے میں 5چ بچوں سمیت23 افراد جاں بحق ہوگئے
شام کے دارالحکومت دمشق کے مشرقی علاقے غوطہ میں شامی فورسزنے بمباری کی ہے جس کے نتیجے میں تیئس افراد مارے گئے۔فضائی حملے میں جاں بحق ہونے والوں میں پانچ بچے بھی شامل ہیں۔باغیوں کے زیرقبضہ اس علاقے میں شامی فوج کے فضائی حملے تیسرے روزبھی جاری ہیں۔سیریئن آبزرویٹری فارہیومن رائٹس کے مطابق شامی جنگی طیاروں نے رہائشی علاقوں پربھی بمباری کی۔عینی شاہدین کے مطابق ان فضائی حملوں میں سترافراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔اس سے قبل بھی روسی اورشامی جنگی طیاروں کی بمباری کے نتیجے میں تقریباً ساٹھ شہری ہلاک ہوگئے تھے۔