زینب قتل کیس:سرعام پھانسی دینے کی درخواست پر اٹارنی جنرل 13 فروری کو لاہور ہائیکورٹ طلب
لاہور ہائیکورٹ نے زینب قتل کیس کے ملزم عمران کو سرِعام پھانسی دینے کی درخواست پر اٹارنی جنرل کو معاونت کے لیے 13 فروری کو طلب کرلیا۔لاہورہائیکورٹ کیجسٹس شاہد جمیل خان نے بیرسٹر جاوید اقبال جعفری کی درخواست پر سماعت کی ۔درخواست گزار کے مطابق بچوں سے زیادتی کے ملزموں کے مکروہ عمل سے معاشرے میں انتشار پھیلا ،استدعاہیکہ آئین کے آرٹیکل 2 اے، تین کے تحت ایسے مجرموں کو سرِعام پھانسی کا حکم دیا جائے اور عدالت اس حوالے سے قوانین میں تبدیلی کا حکم دے۔عدالت نیاٹارنی جنرل کو معاونت کے لیے 13 فروری کو طلب کرلیا ۔