توجہ پانامالیکس اور سیاست کی جانب زیادہ تھی اس لیے خیبرپختونخوا پر توجہ نہ دی, چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان
لاہورمیں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ عابدباکسر شہبازشریف کیلیے جعلی پولیس مقابلے کرتا تھا۔ شریف برادران کسی بھی جگہ جلسہ کر لیں اگلے روزاسی جگہ پر تین گنا زیادہ بڑا جلسہ کروں گا۔اسحاق ڈارجب بھی پاکستان آئیں،انہیں جیل میں ڈالا جائے۔ان کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا میں وہ زیادہ توجہ نہ دے سکے کیونکہ انکی توجہ پانامالیکس اور سیاست کی جانب زیادہ تھی ,عمران خان نے مزید کہا کہ خیبرپختونخوا کی پولیس دیگرصوبوں کی پولیس سے زیادہ باصلاحیت ہے۔ عاصمہ اور اسما قتل کیس میں پولیس نے پیشہ ورانہ طریقے سے کام کیا۔ مشال خان قتل کیس میں بھی پہلی بار ہوا کہ ہجوم کو سزا ملی.