آرمی چیف جنرل قمرجاوید باوجوہ سے چیئرمین یورپی یونین ملٹری کمیٹی جنرل میخائل کی ملاقات، دہشت گردی کے خلاف پاک فوج کی قربانیوں کوسراہا
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آرکے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سے چیئرمین یورپی یونین ملٹری کمیٹی جنرل میخائل نے جی ایچ کیومیں ملاقات کی،،ملاقات میں خطے کی مجموعی سیکیورٹی صورتحال اورباہمی دلچسپی کے امورپرتبادلہ خیال کیا گیا،،،ترجمان پاک فوج کے مطابق جنرل میخائل نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کی قربانیوں کو سراہا۔آئی ایس پی آرکے مطابق جنرل میخائل کا کہنا تھا کہ پاک فوج کی کوششوں سے خطے میں امن بحال ہورہا ہے۔جنرل میخائل نے وزیردفاع خرم دستگیر سے بھی ملاقات کی، ملاقات میں خطے کی مجموعی سیکیورٹی صورت حال اور باہمی دلچسپی کے امور پرتبادلہ خیال کیا گیا، وزیردفاع خرم دستگیرنے کہا کہ پاکستان یورپین یونین کیساتھ تعلقات کوکلیدی اہمیت دیتا ہے،یورپین یونین کے مالاکنڈ سمیت خیبرپختونخوامیں ترقیاتی اُمور پر شکر گزار ہیں، انھوں نے کہا کہ پاکستان ہرقسم کی دہشتگردی کا مخالف ہے اوراپنی سرزمین کسی کیخلاف استعمال نہیں ہونے دے گا،،پاکستان اوریورپین یونین کے مابین تعاون میں وسعت چاہتے ہیں