بھارتی وزیرِاعظم نریندر مودی کی اہلیہ ایک کار حادثے میں زخمی ہو گئیں
بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی کی اہلیہ جاشودابن کی کار کو حادثہ پیش آیا ،، جس میں انکی ساتھی ہلاک ہو گئی،، مسز جاشودابن اور ڈرائیور کو معمولی چوٹیں آئیں،، پولیس نے حادثے کی وجوہات جاننے کیلئے انکوائری شروع کر دی ہے،،یہ حادثہ انڈین ریاست راجھستان کی ہائی وے پر ایک ٹرک سے ٹکرانے کی وجہ سے پیش آیا،، خیال رہے کہ انڈین وزیرِ اعظم نریندر مودی کی جاشودابن سے 1967ء میں شادی ہوئی تھی، لیکن وہ دونوں اب ساتھ نہیں رہتے ،، نریندر مودی نے پہلی بار 2014 میں اپنی شادی کی تصدیق کی تھی جب، انھوں نے وزیرِ اعظم کے عہدے کے لیے کاغذات جمع کرائے تھے۔