بحیثیت آئینی سربراہ ایم کیو ایم پاکستان کا اجلاس بہادرآباد میں طلب کیا ہے، سینیٹ کے ٹکٹ دینا میری ذمہ داری ہے،فاروق ستار
پی آئی بی کالونی میں اپنی رہائشگاہ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فاروق ستار نے کہا کہ ،، شام سات بجے بہادر آباد جائیں گے، بحیثیت سربراہ میری ذمہ داری سب سے زیادہ ہے ، میری نیت میں کوئی فتور نہیں اور نہ ہی میرے خلوص پر کسی کو شک کرنے کی اجازت ہے ،، انہوں نے کہا کہ سینیٹ کے ٹکٹ دینا ان کی ذمہ داری ہے۔ کوئی بھی غلطی کرے وہ بھگتنی سربراہ کو ہے، اسی وجہ سے اختیارات بھی سب سے زیادہ سربراہ کے ہونے چاہئیں ,ڈاکٹر فاروق ستار کا مزید کہنا تھا کہ موجودہ صورتحال میں مخالف پروپیگنڈا کررہے ہیں،، سرکاری ملازمین اب رابطہ کمیٹی کے ممبر نہیں رہیں گے ,فاروق ستار کا کہنا تھا کہ اگر تمام اراکین ان کے ساتھ چلنا چاہیں گے تو وہ ان کے ساتھ جائیں گے