سپہ سالار پاک فوج نے سات خطرناک دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملٹری کورٹ سے سزا پانے والے سات دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی ہے جب کہ عدالت کی جانب سے پانچ دیگردہشتگردوں کوقید کی سزا سنائی گئی ہے۔ تمام دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیموں سے ہے۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق دہشت گردوں کو سنگین کارروائیوں میں ملوث ہونے پر سزا دی گئی۔ سزائےموت پانےوالےتمام دہشتگردوں نےمجسٹریٹ کے سامنے اپنے جرائم کا اعتراف کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سزا پانے والے دہشت گرد مسلح افواج، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور شہریوں پر حملوں میں بھی ملوث ہیں۔ ساتوں دہشت گرد مجموعی طور پر پچاسی افراد کے قتل، ایک سو نو افراد کو زخمی کرنے میں بھی ملوث ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سزائے موت پانے والے دہشت گردوں میں اطلس خان، فرحان، خالے گل، نیک مائل خان، اکبرعلی، نذرمون اور محمد یوسف خان شامل ہیں۔ دہشت گرد اکبرعلی سوات میں امن کمیٹی کے ارکان شاہی رحمان، بدیع الرحمان کو قتل کرنے میں ملوث ہے جبکہ دہشت گرد فرحان پولیس اور مسلح افواج کے پندرہ اہلکاروں کے قتل میں ملوث ہے