غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق لیبیا کے مشرقی شہربن غازی میں نمازجمعہ کے دوران مسجد میں دوبم دھماکے ہوئے
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق لیبیا کے مشرقی شہربن غازی میں نمازجمعہ کے دوران مسجد میں دوبم دھماکے ہوئے۔دھماکے مرکزی علاقے الماجوری میں واقع مسجد میں کیے گئے جس کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق دھماکوں کے بعد ریسکیوٹیموں اورسیکیورٹی فورسزنے موقع پرپہنچ کرزخمیوں کوہسپتال منتقل کیا۔دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد میں متعدد افراد کی حالت تشویشناک ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافہ کا خدشہ ہے۔لیبین حکام کے مطابق دھماکہ خیزمواد دوبیگوں میں رکھا گیا تھا تاہم کسی بھی دہشت گرد گروپ نے دھماکوں کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔