وزیر داخلہ احسن اقبال نے امریکی نائب وزیر خارجہ جان سولیوان سےواشنگٹن میں ملاقات کی
وزیرداخلہ احسن اقبال نے امریکی نائب وزیرخارجہ جان سولیوان کوپاکستان میں دہشتگردی کیخلاف کامیابیوں سےآگاہ کیا۔انہوں نے کہاکہ دہشتگردی کیخلاف تمام اقدامات قومی لائحہ عمل کاحصہ ہیں۔ قومی لائحہ خوشحال پاکستان کومدنظررکھ کرتشکیل دیاگیا ہے۔ احسن اقبال نے کہاکہ ہم نے لازوال قربانیاں دےکرامن اورخوشحالی کی منزل طےکی ہے۔ قیام امن سےمعاشی بحالی کاعمل بھی تیزہوا۔ وزیرداخلہ احسن اقبال نے کہاکہخطےمیں قیام امن کیلئےپاکستان اورامریکاکوملکرکام کرناہوگا۔ پاکستان میں امن اور خوشحالی کیلئےافغانستان میں امن ضروری ہے۔امریکی نائب وزیرخارجہ جان سولیوان کاکہنا تھا کہ خطےمیں امن واستحکام کیلئےپاکستان اورامریکامیں تعاون ناگزیرہے۔