کبھی پارٹی سربراہ بننے کی خواہش نہیں کی۔ تاثردیا گیا کہ لڑائی محض فاروق ستار اور عامرخان کے مابین ہے, عامرخان
`بہادرآباد کراچی میں نیوزکانفرنس کے دوران عامرخان اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکے اور آبدیدہ ہو گئے۔ عامرخان کا کہنا تھا کہ گزشتہ پانچ روز سے فاروق ستار کے ساتھی یہ تاثر دینے کی کوشش کر رہے ہیں کہ یہ لڑائی عامر خان اور فاروق ستار کے درمیان ہے۔ جس دن پارٹی میں شمولیت اختیار کی تھی اس روز سے آج تک یہ تمنا نہیں کی کہ میں پارٹی پر قبضہ کروں۔ انہوں نے اعلان کیا کہ وہ تاحیات پارٹی کے سربراہ نہیں بنیں گے,اس موقع پرکنورنوید جمیل کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کو لکھے خط پر فاروق ستارکو اعتراض ہے۔ کچھ بزرگوں نے فاروق ستارکا پیغام دیا کہ انہوں نے بہادرآباد آمدکو خط کی واپسی سے مشروط کردیا ہے۔ اس لیے بزرگوں، قوم اور تنظیم کے اتحاد کے لیے فاروق ستار کی بات مان کر الیکشن کمیشن کو لکھا خط واپس لینے کا اعلان کرتے ہیں,خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ اس پارٹی کے لیے ہزاروں نوجوانوں نے زندگیاں قربان کی ہیں۔ اسے تقسیم نہیں ہونے دیں گے