بھارت کی جانب سے کنٹرول لائن پر سیز فائر کی خلاف, فائرنگ سے خواتین سمیت تین شہری زخمی
آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج کی جانب سے کنٹرول لائن پر بٹل سیکٹر، گرم چشمہ اور کھوئی رٹہ سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ کی گئی اور شہری آبادی کو نشانہ بنایا گیا،، بھارتی اشتعال انگیزی کے نتیجے میں دو خواتین سمیت تین شہری زخمی ہوگئے، زخمی ہونے والوں میں چوبیس سالہ صبا آزاد اور چھتیس سالہ نگینہ شامل ہیں ،، آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی بلااشتعال فائرنگ کے بعد پاک فوج نے بھرپور جوابی کارروائی کی اور منہ توڑ جواب دیا، پاک فوج کی جانب سے بھارتی چوکیوں کو نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں دشمن کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا