امریکی خفیہ ادارے نے ٹرمپ کا اسکینڈل چھپانے کیلئے نامعلوم روسی ہیکر کو دس لاکھ ڈالر کی آفر کردی۔
امریکی اخبارنے دعویٰ کیا ہےکہ روسی ہیکرزنے سائبر سیکیورٹی کا سافٹ ویئر چوری کرکے سی آئی اے کے قبضے سے ڈونلڈ ٹرمپ کے بارے میں حساس معلومات اور ٹرمپ کی نازیبا ویڈیوز بھی حاصل کرلی ہیں۔ امریکی اخبارنے انکشاف کیا ہےکہ سی آئی اے ٹرمپ سے متعلق مواد شائع ہونے سے روکنے کیلئے نامعلوم روسی ہیکرز کو ایک ملین ڈالر تاوان ادا کرنے کیلئے نہ صرف تیار ہے بلکہ ہیکر کو ایک لاکھ ڈالر کی ادائیگی بھی کی جاچکی ہے۔ ترجمان سی آئی اے نے امریکی اخبار کو افسانہ قرار دیتے ہوئے کہا ہےکہ روسی ہیکر کا نام عالمی سائبر مافیا میں شامل کرلیا ہے