زینب قتل کیس کے ملزم عمران علی پر فرد جرم عائد

12 فروری 2018 (15:44)
زینب قتل کیس کے ملزم عمران علی پر فرد جرم عائد

قصور میں قتل ہونے والی کم سن زینب قتل کیس کے ملزم عمران علی پر فرد جرم عائد کردی گئی۔پیرکولاہور کی کوٹ لکھپت جیل میں انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کے جج نے زینب قتل کیس کی سماعت کی۔ جج نے چالان میں درج قتل، اغوا، زیادتی اور دہشتگردی سمیت تمام الزامات ملزم عمران کو پڑھ کر سنائے جس کے بعد عدالت نے ملزم پر فرد جرم عائد کردی۔ ہفتے کو ملزم کو چالان کی نقول فراہم کی گئی تھیں۔ ملزم اس سے قبل دوران تفتیش پولیس کے سامنے زینب سے زیادتی اور قتل کا اعتراف کرچکا ہے۔ تین وکلائے استغاثہ پر مشتمل ٹیم اس مقدمے کی پیروی کررہی ہے جبکہ قانون کے تحت ملزم عمران علی کو وکیل صفائی کی سہولت بھی فراہم کی گئی ہے۔



زینب قتل کیس کا فیصلہ

لاہور کی کوٹ لکھپت جیل میں جج سجاد احمد نےزینب قتل کیس کا فیصلہ سنادیا۔ عدالت ...