مری: گیس لیکج کے دو مختلف حادثات میں دلہا دلہن سمیت7افراد جاں بحق

12 فروری 2018 (16:08)
مری: گیس لیکج کے دو مختلف حادثات میں دلہا دلہن سمیت7افراد جاں بحق

مری میں گیس لیکج کے دو مختلف حادثات میں دلہا دلہن سمیت7 افراد جاں بحق ہوگئے۔ پولیس نے ضروری کارروائی کیلئے لاشیں تحصیل ہیڈ کوارٹرز اسپتال منتقل کردیں۔مری کے علاقے مسیاڑی لنک روڈ کے گھر میں گیس لیکج سے دم گھٹنے کے باعث 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔پولیس کے مطابق مرنے والوں میں تین بچے، دو خواتین بھی شامل ہیں۔ لاشوں کو ضروری کارروائی کیلئے تحصیل ہیڈ کوارٹرز اسپتال منتقل کیا گیا ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ کمروں میں ہوا نہ گزر نہ ہونے کے بعد تمام افراد دم گھٹنے سے جاں بحق ہوئے۔دوسری جانب موہڑہ عیسوال کے گھر میں اس وقت صف ماتم بچھ گیا جب اہل خانہ نے دلہا اور دلہن کو کمرے میں مردہ پایا۔ ذرائع کے مطابق مرنے والوں میں نوبیتا جوڑا کے کمرے میں سردی سے بچا ئوکیلئے گیس ہیٹر لگا تھا۔ جوڑے کی دو روز قبل ہی شادی ہوئی تھی۔پولیس کے مطابق بظاہر لگتا ہے کہ اہل خانہ نے سردی سے بچنے کیلئے ہیٹر کا استعمال کیا، جس کے بعد گیس لیک ہونے اور دم گھٹنے سے واقعہ وقوعہ پذیر ہوا صبح دونوں کی لاشیں ملیں۔



زینب قتل کیس کا فیصلہ

لاہور کی کوٹ لکھپت جیل میں جج سجاد احمد نےزینب قتل کیس کا فیصلہ سنادیا۔ عدالت ...