نیب ریفرنسز کی سماعت عاصمہ جہانگیر کی وفات پر سوگ کے باعث ملتوی کردی گئی۔

13 فروری 2018 (12:31)
نیب ریفرنسز کی سماعت عاصمہ جہانگیر کی وفات پر سوگ کے باعث ملتوی کردی گئی۔

اسلام آباد کی احتساب عدالت میں جج محمد بشیر نے شریف فیملی کیخلاف ریفرنسز پر سماعت کی۔ نوازشریف،مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر عدالت میں پیش ہوئے۔ وکیل مریم نواز امجد پرویز نے عدالت کو آگاہ کیا کہ عاصمہ جہانگیر کی وفات پر پاکستان بار کونسل کی جانب سے تین روز سوگ کا اعلان کیا گیا۔ عدالت سے استدعا ہے کہ آج کی سماعت کو ملتوی کر دیں۔ نیب کی جانب سے سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کی مخالفت کی گئی۔ نیب پراسیکیوٹر کا کہنا تھا کہ ہمارے گواہان گزشتہ تین سماعتوں سے عدالت آ رہے ہیں۔ جج محمد بشیر نے استفسار کیا کہ گواہ آئے ہیں نیب پراسیکیورٹر سرفار مظفر عباسی نے آگاہ کیا کہ گواہ آئے ہیں۔ گواہاں اپنا کام چھوڑ کر آتے ہیں انہیں روز روز بلانا مشکل ہے۔ یہ ہرمرتبہ کوئی نہ کوئی بہانہ بنادیتے ہیں جس پر مریم نواز کے وکیل نے کہا کہ عاصمہ جہانگیر کی وفات کو بہانہ نہ کہا جائے۔ احتساب عدالت نے مریم نواز کے وکیل کی استدعا منظور کرتے ہوئے سماعت جمعرات تک ملتوی کردی۔ گزشتہ سماعت پر نواز شریف کی تقریروں اور قوم سے خطاب کا ریکارڈ عدالت میں پیش کیا گیا تھا۔ احتساب عدالت نے آج چار گواہوں کو طلب کر رکھا تھا۔



زینب قتل کیس کا فیصلہ

لاہور کی کوٹ لکھپت جیل میں جج سجاد احمد نےزینب قتل کیس کا فیصلہ سنادیا۔ عدالت ...