آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کابل پہنچ گئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ چیف آف ڈیفنس کانفرنس میں شرکت کے لیے کابل پہنچ گئے ہیں، عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق کانفرنس میں کمانڈر سینٹ کام، کمانڈر ریزولوٹ سپورٹ مشن اور افغان آرمی چیف بھی شریک ہوں گے۔ اس سے پہلے رواں ماہ تین فروری کو سیکریٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ کی قیادت میں پاکستان کے اعلیٰ سطح کے وفد نے کابل کا دورہ کیا تھا۔ پاک-افغان مشترکہ ورکنگ گروپس کے اجلاس کے دوران خطے کی سیکورٹی، بارڈر مینجمنٹ اور دہشتگردی سمیت دیگر امور زیر غور آئے تھے۔