اسرائیل میں 60 فیصد فلسطینی بچوں کو تشدد کا سامنا

13 فروری 2018 (15:32)
اسرائیل میں 60 فیصد فلسطینی بچوں کو تشدد کا سامنا

اسرائیل میں 60 فیصد فلسطینی بچوں کو جسمانی و نفسیاتی تشدد کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ فلسطینی قیدیوں کی جمعیت کی طرف سے جاری کردہ تحریری بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل میں فلسطینی بچوں کو جسمانی و نفسیاتی تشدد کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ بچوں پر کئے جانے والے تشدد میں ”بچوں کو رات گئے حراست میں لے کر جیلوں میں ڈالنا، جسمانی حملوں کا نشانہ بنانا، ڈرا دھمکا کر طویل عرصے تک تفتیش کرنا، طویل عرصے تک کھانے پینے سے محروم رکھنا اور نفسیاتی تشدد کا نشانہ بنانا“ شامل ہیں۔فلسطینی قیدیوں کی جمعیت سمیت متعدد اداروں کی شراکت سے تیار کردہ اس رپورٹ کے مطابق اسرائیلی جیلوں میں اس وقت 7 ہزار فلسطینی قیدی بند ہیں جن میں سے 481 مقبوضہ مشرقی بیت المقدس سے ہیں، 57 عورتیں اور 300 بچے شامل ہیں۔



زینب قتل کیس کا فیصلہ

لاہور کی کوٹ لکھپت جیل میں جج سجاد احمد نےزینب قتل کیس کا فیصلہ سنادیا۔ عدالت ...