جنادریہ میلے کی مقبولیت، ہوٹلوں کے یومیہ کرائے 2 ہزار ریال تک پہنچ گئے

13 فروری 2018 (15:50)
جنادریہ میلے کی مقبولیت، ہوٹلوں کے یومیہ کرائے 2 ہزار ریال تک پہنچ گئے

سعودی عرب میں سجائے گئے جنادریہ میلے کی غیر معمولی مقبولیت کے سبب ریاض میں ہوٹلوں میں بکنگ بند اور یومیہ کرائے 2 ہزار ریال تک پہنچ گئے ۔ سعودی سبق اخبار کے سروے کے مطابق دارالحکومت ریاض میں جنادریہ میلے کے موقع پر معروف ہوٹل میں ایک کمرے کا یومیہ کرایہ 2 ہزار ریال کر دیا گیا ہے جس کی بنیادی وجہ طلب میں اضافہ ہے۔ شہر میں اس وقت 130 معروف ہوٹل ہیں جن میں 30 ہزار کے قریب کمرے ہیں۔ ان ہوٹلوں کے علاوہ شہر میںسیکڑوں فرنشڈ اپارٹمنٹ کے علاوہ درمیانے درجے کے ہوٹل اور اپارٹمنٹ بھی ہیں۔ شہر میں اکثر ہوٹلوں کے باہر ”کمرہ دستیاب نہیں“ کے بورڈ آویزاں کر دیئے گئے ہیں۔ واضح رہے کہ جنادریہ میلے میں ثقافتی شو اور روایتی ڈرامے بھی دکھائے جاتے ہیں جبکہ میلے میں غلاف کعبہ بنانے والی فیکٹری کی جانب سے بھی سٹال بھی لگایا گیا ہے۔



زینب قتل کیس کا فیصلہ

لاہور کی کوٹ لکھپت جیل میں جج سجاد احمد نےزینب قتل کیس کا فیصلہ سنادیا۔ عدالت ...