لودھراں میں عوام نے ووٹ کے ذریعے اپنا فیصلہ سنادیا۔ خورشید شاہ

13 فروری 2018 (17:23)
 لودھراں میں عوام نے ووٹ کے ذریعے اپنا فیصلہ سنادیا۔ خورشید شاہ

لودھراں میں تحریک انصاف کو شکست پر اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کا ردعمل بھی سامنے آگیا، پارلیمنٹ ہاوس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ عوام نے ووٹ کے ذریعے اپنا فیصلہ سنادیا، عمران خان کا موقف تھا کہ موروثی سیاست ختم ہونی چاہیے، عمران خان نے اپنے کہے کے برعکس خود موروثی سیاست پر عمل کیا، آئندہ الیکشن کے بعد سیاست کے نئے راستے کھل جائیں گے، اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نگراں وزیراعظم کیلئے آئینی ذمہ داری نبھانے میں بھی متحرک ہو گئے، خورشید شاہ نے نگران وزیراعظم کے لیئے عوام سے بھی نام مانگ لئے، انھوں نے کہا کہ تین ماہ رہ گئے ہیں، نگران وزیراعظم کے لیئے مشاورتی عمل شروع ہو جانا چاہیئے،، نگران وزیراعظم کے اختیارات آئین میں واضح ہیں، کوشش ہو گی کہ بہترین نگران وزیراعظم سامنے لایا جائے۔



زینب قتل کیس کا فیصلہ

لاہور کی کوٹ لکھپت جیل میں جج سجاد احمد نےزینب قتل کیس کا فیصلہ سنادیا۔ عدالت ...