وزیرآباد:بس اور وین میں تصادم کے نتیجے خواتین اور بچوں سمیت 9 مسافر جاں بحق

13 فروری 2018 (17:31)
وزیرآباد:بس اور وین میں تصادم کے نتیجے خواتین اور بچوں سمیت 9 مسافر جاں بحق

وزیرآباد میں دریائے چناب کے قریب قینچی موڑ پر تیز رفتاری کے باعث موڑ کاٹتے ہوئے مسافر بس بے قابو ہوکر وین سے ٹکرا گئی حادثہ اتنا شدید تھا کہ اس میں وین مکمل طور پر تباہ ہوگئی اور وین ڈرائیور سمیت چھ افراد لقمہ اجل بن گئے۔ حادثے میں وین میں سوار دیگر دس افرادزخمی ہوئے۔ امدادی کارکنوں نے حادثے میں زخمی ہونیوالے افراد کو وین سے نکال کرسول ہسپتال منتقل کیا جہاں تین زخمی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے
پولیس نے حادثے میں جاں بحق ہونیوالے افراد کی لاشیں ہسپتال منتقل کردیں ہیں جنہیں ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردیا جائے گا۔ پولیس کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث ُپیش آیا۔ حادثے کا شکار ہونیوالی وین قلعہ دیدار سنگھ سے راولپنڈی جا رہی تھی۔ حادثے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔



زینب قتل کیس کا فیصلہ

لاہور کی کوٹ لکھپت جیل میں جج سجاد احمد نےزینب قتل کیس کا فیصلہ سنادیا۔ عدالت ...