پاکستان نے اپنے علاقوں سے دہشت گردوں کی پناہ گاہیں ختم کردی ہیں, آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ

13 فروری 2018 (21:27)
پاکستان نے اپنے علاقوں سے دہشت گردوں کی پناہ گاہیں ختم کردی ہیں, آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ

ترجمان آئی ایس پی آرکے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ افغانستان کے دارالحکومت کابل پہنچے جہاں انہوں نے چیفس آف ڈیفنس کانفرنس میں شرکت کی،کانفرنس میں افغان آرمی چیف اورکمانڈرسینٹ کام سمیت کمانڈر امریکی مشن بھی شریک تھے۔کانفرنس میں افغانستان، قزاقستان،کریگستان،تاجکستان، ترکمانستان اورازبک آرمی چیف نے بھی شرکت کی۔کابل میں چیفس آف ڈیفنس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے کہا کہ علاقائی امن واستحکام کا راستہ افغانستان سے گزرتا ہے،خطے اکٹھے ترقی کرتے ہیں انفرادی طور پر نہیں۔ جنرل قمرجاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان نے اپنےعلاقے میں دہشت گردوں کی پناہ گاہیں ختم کردیں تاہم دہشت گرد ستائیس لاکھ افغان مہاجرین کی موجودگی اورغیرمؤثرسرحدی انتظامات کا فائدہ اٹھاتے ہیں۔ایسے دہشت گردوں کو آپریشن ردالفساد کے ذریعے نشانہ بنایا جارہا ہے۔آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاکستانی سرزمین کسی دوسرے ملک کے خلاف استعمال نہیں ہوگی۔پاکستان بھی دوسرے ممالک سے ایسے رویے کی امید رکھتا ہے،آرمی چیف کا کہنا تھا کہ مشترکہ سوچ اورتحمل کے ساتھ تمام چیلنجزکا مقابلہ کیا جاسکتا ہے جس کے لیے پاکستان اپنا کردارادا کرنے کے لیے تیارہے



زینب قتل کیس کا فیصلہ

لاہور کی کوٹ لکھپت جیل میں جج سجاد احمد نےزینب قتل کیس کا فیصلہ سنادیا۔ عدالت ...