وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت وفاقی کابینہ نے اومان سے ایل این جی درآمد کرنے جب کہ اٹلی سے ایل این جی شعبے میں تعاون اور معاہدے کی منظوری دے دی

13 فروری 2018 (21:33)
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت وفاقی کابینہ نے اومان سے ایل این جی درآمد کرنے جب کہ اٹلی سے ایل این جی شعبے میں تعاون اور معاہدے کی منظوری دے دی

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیرصدارت اجلاس کےآغاز میں عاصمہ جہانگیر اور میرہزار خان بجارانی کے ایصال ثواب کےلیے فاتحہ خوانی کی گئی،،اور عاصمہ جہانگیر کو جمہوریت کے لیے ناقابل فراموش خدمات پر خراج عقیدت پیش کیا گیا،،وفاقی کابینہ نے اومان سے ایل این جی درآمد کا معاہدہ کرنے کی اجازت،،جب کہ اٹلی سے ایل این جی کے شعبے میں تعاون اور معاہدے کی منظوری دی،،کابینہ اجلاس میں گاڑیوں کے سپیئر پارٹس کے کنٹینر کراچی سے کابل لے جانے کی منظوری بھی دی گئی،، اجلاس کے شرکا نے جب کہ انسداد دہشت گردی رولز دو ہزار اٹھارہ کی منظوری اور کابینہ کمیٹی برائے سی پیک کے فیصلوں کی توثیق بھی کردی،، وفاقی کابینہ نے نیو اسلام آباد ایئرپورٹ کو فعال کرنے اور اداروں کے سربراہان کی خالی آسامیاں پُر کرنے کی ہدایت بھی کردی



زینب قتل کیس کا فیصلہ

لاہور کی کوٹ لکھپت جیل میں جج سجاد احمد نےزینب قتل کیس کا فیصلہ سنادیا۔ عدالت ...