چیف جسٹس پاکستان نے شاہزیب قتل کیس کے ملزم شاہ رخ جتوئی کی اسپتال منتقلی کا نوٹس لے لیا

13 فروری 2018 (21:40)
چیف جسٹس پاکستان نے شاہزیب قتل کیس کے ملزم شاہ رخ جتوئی کی اسپتال منتقلی کا نوٹس لے لیا

چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے شاہ رخ جتوئی کو جیل سے اسپتال منتقل کیے جانے کی خبروں کا نوٹس لے لیا، انہوں نے سندھ کے آئی جی جیل خانہ جات کو حکم دیا ہے کہ 24 گھنٹے میں رپورٹ عدالت میں پیش کی جائے، ذرائع کے مطابق شاہ رخ جتوئی کو عدالت عظمیٰ کے حکم پر دوبارہ گرفتار کرکے جیل منتقل کیا گیا،، شاہزیب قتل کیس کا مرکزی ملزم محض دو روز جیل میں گزارنے کے بعد مبینہ طور پر کمر کی تکلیف میں مبتلا ہوگیا جس کے بعد اسے جناح اسپتال منتقل کردیا گیا،، اس سے پہلے بھی شاہ رخ جتوئی نے دوران حراست زیادہ عرصہ جناح ہسپتال میں ہی گزارا تھا



زینب قتل کیس کا فیصلہ

لاہور کی کوٹ لکھپت جیل میں جج سجاد احمد نےزینب قتل کیس کا فیصلہ سنادیا۔ عدالت ...