جنوبی کوریا کی سابق صدرپارک گیون ہائی کی دوست چوئی سون سل کو بیس سال قید کی سزا

13 فروری 2018 (23:06)
جنوبی کوریا کی سابق صدرپارک گیون ہائی کی دوست چوئی سون سل کو بیس سال قید کی سزا

غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق بدعنوانی کی وجہ سے معزول کی گئی جنوبی کوریا کی سابق صدرپارک گیون ہائی کی دوست کوبیس سال قید کی سزا سنادی گئی,سیئول کی ایک عدالت نے اکسٹھ سالہ چوئی سن سل کوملک کے کئی بڑے کاروباری اداروں سے رقوم بٹورنے کے الزام میں مجرم قراردیا,عدالت نے کہا کہ اس مقصد کے لیے چوئی سون سل نے سابق صدرسے اپنے قریبی تعلقات کا بھی ناجائز فائدہ اٹھایا تھا,سِل کو جنوبی کوریا میں بدعنوانی کے اُس بہت بڑے اسیکنڈل کی اہم ترین شخصیت قراردیا جاتا ہے جس کے نتیجے میں گیون ہائی کوگزشتہ برس صدارتی منصب سے ہاتھ دھونا پڑگئے تھے



زینب قتل کیس کا فیصلہ

لاہور کی کوٹ لکھپت جیل میں جج سجاد احمد نےزینب قتل کیس کا فیصلہ سنادیا۔ عدالت ...