دو ہفتے کے دوران مارکیٹ میں ڈکیتی کی چوتھی واردات

14 فروری 2018 (06:56)
دو ہفتے کے دوران مارکیٹ میں ڈکیتی کی چوتھی واردات

کراچی کےعلاقہ لانڈھی میں پولیس ڈاکووں کے سامنے بے بس ہوگئی،مارکیٹ میں ڈکیتی کی ایک اور سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی، فوٹیجز میں تین مسلح ملزمان کو دن دہاڑے ریسٹورینٹ میں داخل ہوتے دیکھا جاسکتا ہے۔۔ واردات کے دوران ملزمان نے دکان میں موجود ملازمین کے موبائل فونز اور کیش کاونٹر موجود نقدی کا صفایا کیا ، چار ملزمان ٹوپی لگا کر آئے جبکہ ملزمان کے ایک ساتھی کا چہرہ واضح دیکھا جاسکتا ہے،لانڈھی میں دو ہفتے کے دوران ڈکیتی کی چوتھی واردات ہے تاہم بے بس پولیس سٹریٹ کرائم پر قابو پانے میں ناکام ہوتی دکھائی دے رہی ہے۔



زینب قتل کیس کا فیصلہ

لاہور کی کوٹ لکھپت جیل میں جج سجاد احمد نےزینب قتل کیس کا فیصلہ سنادیا۔ عدالت ...