زوما کوبدعنوانی کے الزامات کا سامنا

14 فروری 2018 (07:29)
 زوما کوبدعنوانی کے الزامات کا سامنا

افریقی نیشنل کانگرنس نے اپنے ہی منتخب صدرجیکب زوما کوعہدے سے ہٹانے کا فیصلہ کرلیا۔غیرملکی میڈیا کے مطابق حکمران جماعت کی ایگزیکٹو کمیٹی نے اپنے ایک اجلاس میں تیرہ گھنٹے کی مشاورت کے بعد صدرجیکب زوما کوعہدے سے ہٹانے کا فیصلہ کیا گیا۔جیکب زوما کوصدارتی منصب سے برطرف کرنے کے لیے پارلیمان کے دوتہائی ارکان کی تائید لازمی ہوگی۔صدر جیکب زوما کی صدارتی مدت آئندہ سال کے وسط میں پوری ہورہی ہے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق جنوبی افریقی صدرکوعرصہ درازسے کرپشن سکینڈل ،،معیشت کی بدحالی اوربے روزگاری میں اضافے جیسے الزامات کا سامنا ہے جس پراپوزیشن نے قبل ازوقت انتخابات کا مطالبہ کررکھا ہے



زینب قتل کیس کا فیصلہ

لاہور کی کوٹ لکھپت جیل میں جج سجاد احمد نےزینب قتل کیس کا فیصلہ سنادیا۔ عدالت ...