پاکستانی مفادات کے خلاف کوئی سازش یا کوشش ہوئی تو بھرپور جواب دیا جائے گا: احسن اقبال

14 فروری 2018 (07:53)
 پاکستانی مفادات کے خلاف کوئی سازش یا کوشش ہوئی تو بھرپور جواب دیا جائے گا: احسن اقبال

امریکی نشریاتی ادارے سی این این کو انٹرویو دیتے ہوئے وزیر داخلہ احسن اقبال کا کہنا تھا کہ دنیا بھرمیں دہشت گردی کے خلاف سب سے زیادہ قربانیاں پاکستان نے دیں، دہشت گردوں سے جنگ میں پاکستانی معیشت کو 25پچیس ارب سے زائد کا نقصان ہوا اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں امریکا کی طرف سے معمولی امداد ملی، پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ امریکی امداد کے لئے نہیں بلکہ اپنی عوام کے تحفظ کے لئے لڑی، پاکستان امریکا سے تجارت چاہتا ہے امداد نہیں، ہم امریکا سے ترقیاتی شراکت داری کے خواہاں ہیں، انہوں نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان جغرافیائی لحاظ سے ایک دوسرے سے جڑے ہیں، افغانستان میں امن کے لئے ضروری ہے کہ پاکستان اور امریکا مل کرکام کریں، افغانستان میں امن کے لئے جامع حکمت عملی کی ضرورت ہے، انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان امن کے لئے عالمی برادری کے ساتھ مل کرکام کرنے کوتیار ہے جب کہ پاکستان اورامریکا کے درمیان طویل المدتی تعلقات ہیں، اسی وجہ سے امریکا سے باہمی احترام پرمبنی تعلقات چاہتے ہیں کیوں کہ پاکستانی باعزت قوم ہے لیکن پاکستانی مفادات کے خلاف کوئی سازش یا کوشش ہوئی توجواب دیاجائے گا



زینب قتل کیس کا فیصلہ

لاہور کی کوٹ لکھپت جیل میں جج سجاد احمد نےزینب قتل کیس کا فیصلہ سنادیا۔ عدالت ...