مارن اور کول کم نے گولڈ میڈل جیت لئے

14 فروری 2018 (09:33)
مارن اور کول کم نے گولڈ میڈل جیت لئے

ونٹر اولمپک گیمز جنوبی کوریا میں جاری ہیں۔ کینیڈا کی سکیٹر میکائل کنگز بری، فرانسیسی کھلاڑی مارن اور سترہ سالہ امریکی کول کم نے اپنے اپنے ایونٹ میں گولڈ میڈل جیت لئے۔ فری سٹائل سکینگ میں کینیڈا کی کھلاڑی میکائل کنگزبری نے شاندار کھیل پیش کیا۔ میکائل نے برفیلے ٹریک پر خوب مہارت دکھائی اور گولڈ میڈل پر قبضہ جمایا۔سکائی جمپنگ میں فرانس کی مارن نے سونے کا تمغہ گلے کا ہار بنایا جبکہ سنو بورڈ ہاف پائپ ایونٹ میں سترہ سالہ امریکی کھلاڑی کول کم نے طلائی تمغہ سینے پر سجایا۔



زینب قتل کیس کا فیصلہ

لاہور کی کوٹ لکھپت جیل میں جج سجاد احمد نےزینب قتل کیس کا فیصلہ سنادیا۔ عدالت ...