پنجاب حکومت نے قصور ویڈیو سکینڈل کے دس ملزمان کی بریت کو لاہور ہائیکورٹ میںچیلنج کردیا

14 فروری 2018 (10:27)
پنجاب حکومت نے قصور ویڈیو سکینڈل کے دس ملزمان کی بریت کو لاہور ہائیکورٹ میںچیلنج کردیا

حکومت پنجاب نے قصور ویڈیو سکینڈل کے ملزمان کی بریت کے خلاف ہائیکورٹ میں اپیل دائر کردی ہے۔ پنجاب حکومت کی جنب سے ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل پنجاب خرم خان نے دس ملزمان کی بریت کے خلاف اپیل دائر کی۔ ویڈیو سکینڈل کے ملزمان میں جسیم عامر،،فیضان مجید،رمضان عرف جانا،علیم آصف اور دیگر شامل ہیں۔ عدالت عالیہ میں دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ویڈیو سکینڈل میں رہا کئے گئے ملزمان کی بریت کے فیصلےکو کالعدم قرار دیا جائے۔ انسداد دہشتگردی کی عدالت نے کیس میں دس ملزما ن کو بری کیا تھا۔ عدالت نے تین ملزموں کو عمر قید اور تین ،تین لاکھ روپے جرمانے کی سزا بھی سنائی تھی۔



زینب قتل کیس کا فیصلہ

لاہور کی کوٹ لکھپت جیل میں جج سجاد احمد نےزینب قتل کیس کا فیصلہ سنادیا۔ عدالت ...